مشرقی بحرالکاہل ،بحیرہ کیریبین میں امریکی حملے ،11منشیات سمگلر ہلاک
واشنگٹن(اے ایف پی)امریکی فوج نے مشرقی بحرالکاہل اور بحیرہ کیریبین میں منشیات سمگلنگ میں ملوث تین کشتیوں پر حملوں میں 11 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
امریکی سدرن کمانڈ کے مطابق کارروائیوں میں مشرقی بحرالکاہل کی دو کشتیوں پر چار، چار جبکہ کیریبین میں ایک کشتی پر تین افراد مارے گئے ۔ کارروائی کے دوران کسی امریکی فوجی کو نقصان نہیں پہنچا۔ حکام کے مطابق یہ آپریشن منشیات کی سمگلنگ روکنے کے سلسلے میں کیا گیا۔