رینگنے والے جانور سمگل کرنے کی کوشش پرملزم کو 8سال قید
سڈنی ( اے ایف پی ) آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ایک شخص کو مقامی چھپکلیوں، ڈریگن اقسام اور دیگر رینگنے والے جانور بیرونِ ملک اسمگل کرنے کی کوشش پر آٹھ سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔
حکام نے منگل کو بتایا کہ یہ سزا جنگلی حیات کی اسمگلنگ کے مقدمات میں اب تک کی ریکارڈ سزا ہے ۔حکام نے ضبط شدہ پارسلوں سے 101 آسٹریلوی رینگنے والے جانور برآمد کیے ، جنہیں ہانگ کانگ، جنوبی کوریا، سری لنکا اور رومانیہ بھیجا جانا تھا۔