2موٹر سائیکلوں میں ٹکر،نوجوان جاں بحق ، دوسرا زخمی
چک 14 کا رہائشی اشقاق موقع پر ہی دم توڑگیا، چک 27 کا محمد عمر شدید زخمی ہوا
سید والا (نامہ نگار)سید والا بچیکی روڈ پر دو موٹر سائیکلوں میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔تفصیل کے مطابق گزشتہ شام بچیکی سید والا روڈ پر ڈھاری جٹاں کے قریب دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئے ، جس کے نتیجے میں چک نمبر 14 کا رہائشی 35 سالہ اشقاق عرف ننھا موقع پر ہی دم توڑگیا، جبکہ دوسرا موٹر سائیکل سوار چک نمبر 27 بڑا گھر کا رہائشی محمد عمر شدید زخمی ہو گیا۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کے اہلکار فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور زخمی کو علاج معالجہ کیلئے جبکہ لاش کو ضروری کارروائی کیلئے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments