شیخوپورہ :ماں اور 2بچوں کی گھر سے لاشیں برآمد

شیخوپورہ :ماں اور 2بچوں کی گھر سے لاشیں برآمد

آصفہ اوردونوں بچوں کو گلاکاٹ کر قتل کیا گیا،شوہر اور ساس زیرحراست

شیخوپورہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)شیخوپورہ کے نواحی گاؤں داموآنہ میں ماں اور 2کمسن بچوں کی گلاکٹی لاشیں برآمد ،پولیس نے مقتولہ کے شوہر اور ساس کو حراست میں لیکر تمام تر شواہد اکٹھے کرکے لاشیں پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیں۔ بتایا گیا ہے کہ شاہد چھرا کی بیوی دوسال سے ناراض ہوکر اپنے میکے پنواں میں رہ رہی تھی، چند روز قبل شاہد اپنی کو مناکر اپنے گھر گاؤں داموآنہ لیکر آگیا اور گزشتہ روز 23 سالہ آصفہ ،3 سالہ مریم ،2سالہ ابراہیم کی لاشیں گھر کے کمرہ میں پڑی ملیں ، لاشوں کے قریب ہی آلہ قتل چھری بھی موجودتھی ۔مقتولہ کاشوہر قریبی فیکٹری میں مزدور ی کرتا ہے ۔ بھکھی پولیس نے آصفہ کے شوہر شاہد چھرااوراسکی ساس کو گرفتار کرلیاہے ۔ اب یہ دوران تفتیش ہی معلوم ہوسکے گا کہ آصفہ نے اپنے بچوں سمیت خودکشی کی ہے یا اسے قتل کیا گیا ہے ، جبکہ گاؤں کے عینی شاہدین نے مطابق مقتولہ کے گھر کے سامنے فوتیدگی ہوئی ہے اور لوگ وہاں پر فاتحہ خوانی کیلئے آرہے ہیں ،کسی بھی شخص نے کسی قسم کے شور شرابا یا اس قسم کی کوئی آواز نہیں سنی ۔تاہم پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں، دوسری طرف مقتولہ کے والد نے مقدمہ کے اندراج کیلئے درخواست دیدی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...