140 ممالک کاکیمیائی مصنوعات کے مضر اثرات روکنے کیلئے نئے اقدامات پر اتفاق
جنیوا (اے ایف پی) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ140 ممالک نے انسانی صحت اور ماحول پر کیمیائی مصنوعات کے مضر اثرات روکنے کیلئے کوششیں تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
جنیوا میں اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام کے تحت 140 ممالک کے نمائندوں کی کانفرنس میں کیمیائی مادوں کے محفوظ استعمال سے متعلق اہداف پر پیش رفت جانچنے کے عالمی اشاریے منظور کر لیے گئے ۔ عالمی کیمیائی فریم ورک 110 ممالک نے اپنایا تھا، جس کے 28 اہداف میں سے بیشتر 2030 تک حاصل کرنا ہیں۔ عالمی سطح پر کیمیائی پیداوار 2017 کے مقابلے میں 2030 تک دگنا ہونے کا امکان ہے ۔ کانفرنس نے ترقی پذیر ممالک کی معاونت کیلئے فنڈ کی مدت 2035 تک بڑھا دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments