یمن :سعودی فضائی حملے ، 17 افراد جاں بحق ، 11 زخمی

یمن :سعودی فضائی حملے ، 17 افراد جاں بحق ، 11 زخمی

حوثی ٹیلی مواصلاتی مراکز کو نشانہ بنایا گیا، متعدد عمارتیں تباہ :ترجمان امریکی وزارت خارجہ کی بحرین میں امریکی شہریوں کو دوبارہ وارننگ

صنعا،واشنگٹن (اے ایف پی) یمن کے صوبے حدیدہ میں سعودی قیادت میں اتحادی فوج کے فضائی حملوں میں 17افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے ، جبکہ متعدد عمارتیں تباہ ہو گئیں۔ حوثی باغیوں کی وزارت ٹیلی مواصلات کے ترجمان کے مطابق حملوں میں ٹیلی مواصلاتی مراکز کو نشانہ بنایا گیا، جس سے انتظامی عمارتیں، ملازمین کی رہائش گاہیں اور ایک مسجد سمیت متعدد مقامات مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔

حملوں کے نتیجے میں ٹیلی فون اور انٹرنیٹ سروسز بھی متاثر ہوئیں، جس سے ہزاروں افراد متاثر ہوئے ۔ امریکی وزارت خارجہ نے ایک نئی وارننگ میں دوبارہ بحرین میں موجود امریکی شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ احتیاط اور تیاری کے ساتھ رہیں۔امریکی وزارت خارجہ کے بیان میں مسافروں کو کہا گیا ہے کہ ممکنہ سکیورٹی انتباہات، پروازوں کی منسوخی، فضائی حدود کی بندش اور سفر میں رکاوٹوں کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...