فوسل فیول معاملہ، معاہدہ نہ ہونے پر چین اور یورپ مایوس
بیجنگ،برسلز ،انطالیہ(اے ایف پی)چین نے فوسل فیول کے معاملے پر اختلافات کے باعث اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس میں معاہدہ نہ ہونے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکون نے کہا کہ کانفرنس کی کامیابی کے لیے چین نے بھرپور کوششیں کیں، معاہدہ نہ ہونا افسوسناک ہے ۔چین دنیا میں گرین ہاؤس گیسوں کا سب سے بڑا اخراج کرنے والا ملک ہے ۔یورپی یونین نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے عالمی سطح پر مشترکہ کوششیں جاری رکھنا انتہائی ضروری ہے ۔ یہ بیان ترکیہ کے شہر انطالیہ میں اقوام متحدہ کے طویل مذاکرات بے نتیجہ ختم ہونے کے بعد سامنے آیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments