عالمی منڈیوں میں مندی، اے آئی کے ممکنہ مالیاتی بحران کے خدشات بڑھ گئے

عالمی منڈیوں میں مندی، اے آئی کے  ممکنہ مالیاتی بحران کے خدشات بڑھ گئے

پیرس(اے ایف پی)ٹیکنالوجی کمپنیوں کے حصص کی غیرمعمولی قیمتوں اور گزشتہ ہفتے عالمی سٹاک مارکیٹوں میں شدید مندی نے مصنوعی ذہانت کے شعبے میں قرضوں پر مبنی ممکنہ مالیاتی بلبلے کے خدشات بڑھا دئیے ہیں۔

تاریخ میں ایسے کئی مالیاتی بلبلے معیشتوں کو بحران سے دوچار کر چکے ہیں۔ 1637 میں نیدرلینڈز میں ٹیولپ پھولوں کی قیمتیں غیرمعمولی بڑھنے کے بعد اچانک گر گئیں۔ 1929 میں امریکی سٹاک مارکیٹ کے انہدام نے عظیم کساد بازاری کو جنم دیا۔ 1989 میں جاپانی مارکیٹ تباہ ہوئی، 2000 میں انٹرنیٹ کمپنیوں کا بلبلہ پھٹا جبکہ 2008 میں امریکی ہاؤسنگ بحران نے عالمی معیشت کو ہلا کر رکھ دیا۔ حالیہ برسوں میں کرپٹو کرنسی مارکیٹ بھی کئی بحرانوں سے گزری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...