سپین :پیرو کو مطلوب ’’ہزار ناموں والا‘‘مفرور گرفتار

سپین :پیرو کو مطلوب  ’’ہزار ناموں والا‘‘مفرور گرفتار

میڈرڈ(اے ایف پی)ہسپانوی پولیس نے پیرو کو مطلوب ’’ہزار ناموں والے ‘‘مفرور شخص کو گرفتار کر لیا جو دھماکا خیز مواد رکھنے کے مقدمے میں مطلوب تھا۔

ملزم کا تعلق پیرو کے جرائم پیشہ گروہ ’’لاس تیریبلس ڈیل 17‘‘ سے ہے ، اسے طویل تحقیقات کے بعد میڈرڈ سے پکڑا گیا۔ ملزم نے شناخت چھپانے کیلئے اپنے فنگر پرنٹس مٹا دئیے اور غلط شناخت استعمال کی۔ ملزم 2012 میں چالاپالکا جیل سے فرار ہوا تھا،2024 میں دوبارہ گرفتار ہونے کے بعد سپین فرار ہو گیا۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں