امریکا :برفانی طوفان ،2ہزار پروازیں منسوخ،سکولز بند

امریکا :برفانی طوفان ،2ہزار  پروازیں منسوخ،سکولز بند

نیویارک (اے ایف پی)امریکا کے شمال مشرقی علاقوں میں شدید برفانی طوفان کے باعث نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا، متعدد سکولز بند جبکہ تقریباً تین لاکھ گھروں اور کاروباری مراکز کی بجلی منقطع ہے۔

روڈ آئی لینڈ اور میساچوسٹس کے ساحلی علاقوں میں دو فٹ سے زائد برفباری ریکارڈ کی گئی ،ملک بھر میں دو ہزار پروازیں منسوخ اور ایک ہزار تاخیر کا شکار ہوئیں، بوسٹن اور نیویارک کے ایئرپورٹس زیادہ متاثر ہوئے ۔ تیز ہواؤں اور برفانی حالات کے باعث 153 سال میں پہلی بار بوسٹن گلوب اخبار کی اشاعت بھی ممکن نہ ہو سکی۔ حکام نے مزید برفباری کی پیشگوئی کی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں