اسرائیلی اقدامات فلسطینی ریاست کی بقا کیلئے خطرہ :حماس

اسرائیلی اقدامات فلسطینی ریاست کی بقا کیلئے خطرہ :حماس

حماس کا20 ممالک کی مذمت کا خیرمقدم ،اسرائیل پر فوری پابندیوں کا مطالبہ

غزہ سٹی(اے ایف پی)حماس نے اسرائیل کے نئے اقدامات کے خلاف 20 ممالک کی مشترکہ مذمت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی اقدامات فلسطینی ریاست کی بقا اور دو ریاستی حل کیلئے کیلئے خطرہ ہیں ،حماس نے مذکورہ ممالک سے مطالبہ کیا  کہ  وہ اسرائیل پر پابندیاں عائد کریں تاکہ قبضہ، آبادکاری اور جبری بے دخلی کے منصوبے بند ہوں۔ یہ اقدامات فلسطینیوں کے خلاف جاری جارحیت کا حصہ ہیں۔لبنان کے وزیر خارجہ یوسف راغی نے خبردار کیا ہے کہ ایران سے کشیدگی بڑھنے کی صورت میں اسرائیلی حملے لبنانی انفراسٹرکچر کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسٹریٹجک تنصیبات بشمول ایئرپورٹ خطرے میں آ سکتا ہے ، سفارتی کوششیں جاری ہیں تاکہ شہری ڈھانچے کو محفوظ رکھا جا سکے ۔ فلسطین کی قدیم ترین لائبریریوں میں سے ایک گرینڈ عمرِی مسجد کی لائبریری کو غزہ جنگ کے دوران شدید نقصان پہنچا ، 20ہزار نایاب قدیم کتابیں اور نسخے جل کر خاکستر ہو گئے ۔اب صرف 3ہزار کتابیں خستہ حالت میں باقی ہیں۔رضاکار ملبے میں چھپی کتابوں اور نسخوں کو محفوظ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔یونیسکو کے مطابق جنگ کے آغاز سے اب تک 150 تاریخی اور مذہبی مقامات کو نقصان پہنچا۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں