سی آئی اے کا ایرانی شہریوں کو رابطے کیلئے پیغام
واشنگٹن(رائٹرز )امریکا کی خفیہ ایجنسی سی آئی اے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر فارسی زبان میں نئی ہدایات جاری کی ہیں، جن میں ایرانی شہریوں کو بتایا گیا ہے کہ اگر وہ محفوظ طریقے سے رابطہ کرنا چاہیں تو کیسے کریں۔ادارے نے اپنا فارسی پیغام منگل کو مختلف سماجی ذرائع پر جاری کیا۔۔۔
یہ پیغام اُن کوششوں کا حصہ ہے جن کے ذریعے یہ ادارہ ایران، چین، شمالی کوریا اور روس میں اپنے لئے معلومات فراہم کرنے والے افراد تلاش کر رہا ہے ۔ادارے نے ایرانی شہریوں کو ہدایت دی کہ رابطہ کرنے سے پہلے اپنی حفاظت کو یقینی بنائیں اور دفتر کے کمپیوٹریا اپنے ذاتی موبائل فون استعمال نہ کریں۔پیغام میں کہا گیا ہے کہ اگر ممکن ہو تو نیا اور عارضی آلہ استعمال کریں، اور اپنے اردگرد کے ماحول کا خیال رکھیں تاکہ کوئی شخص آپ کی سرگرمی نہ دیکھ سکے ۔مزید یہ بھی کہا گیا ہے کہ رابطہ کرنے والے افراد اپنا نام، رہائش کی جگہ، عہدہ اور ایسی معلومات یا مہارت کی تفصیل بتائیں جو ادارے کے لیے اہم ہو سکتی ہیں ۔