کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کی شادی شدہ طالبہ کا اقدام خودکشی

 کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی  کی شادی شدہ طالبہ کا اقدام خودکشی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور کے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کی شادی شدہ طالبہ نے خودکشی کی کوشش کی ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبہ نے چند روز پہلے خواب آور گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی تھی، طالبہ شادی شدہ ہے اور خواب آور گولیاں گھر پر کھائی تھیں۔ ذرائع کے مطابق طالبہ کو میو ہسپتال میں طبی امداد دے کر بچا لیا گیا ہے ۔ طالبہ لیڈی ولنگٹن ہسپتال میں گائنی کے شعبے میں سپیشلائز یشن کر رہی ہے ۔ وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی محمود ایاز کا کہنا ہے کہ انکوائری کمیٹی بنادی گئی ہے جو جلد ہی رپورٹ دے گی۔ ذرائع کے مطابق طالبہ کو بروقت طبی امداد دی گئی اور وہ اب بالکل ٹھیک ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں