ایران پر حملہ :اوپیک پلس کا خام تیل پیداوار میں اضافے پر غور
ریاض(اے ایف پی)ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں کے بعد عالمی تیل مارکیٹ میں سپلائی کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔۔۔
جبکہ اوپیک پلس مستقبل میں خام تیل کی پیداوار میں بڑے پیمانے پر اضافے پر غور کر رہا ہے ۔ رائٹرز کے مطابق اوپیک پلس اتوار کو ہونے والی میٹنگ میں پہلے سے مقرر کردہ 1لاکھ37ہزار بیرل فی دن کے اضافہ سے بڑھاکر ممکنہ طور پر 5لاکھ48ہزار بیرل فی دن تک پیداوار بڑھانے پر غور کر سکتا ہے تاکہ ممکنہ سپلائی خلل کا تدارک کیا جا سکے ۔