روس کی ایران پر حملوں کی مذمت مذاکراتی عمل دوبارہ شروع کریں: چین
بیجنگ،ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک)روس نے ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں کی مذمت کی ہے ، روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ایرانی ہم منصب سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا۔۔۔
بغیر کسی جواز کے مسلح حملہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے اور خطے اور عالمی استحکام کے لیے سنگین نتائج کے بارے میں مکمل بے اعتنائی ہے ۔چین کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں پر گہری تشویش ہے ، ایران کی قومی خودمختاری ، سلامتی اور علاقائی سالمیت کا مکمل احترام کیا جائے ۔چین کا کہنا تھا کہ فریقین مزید کشیدگی سے گریز کریں اور مذاکراتی عمل دوبارہ شروع کریں۔