بنگلہ دیش:جماعت اسلامی کا افطار اجتماع،وزیر اعظم شریک
سیاسی جماعتیں عوام کی تقدیر بدلنے کا عہد کریں:بنگلہ دیشی وزیر اعظم افطار پروگرام میں مدعو کرنے پر جماعت اسلامی کاشکریہ:طارق رحمان
ڈھاکہ(دنیا مانیٹرنگ)بنگلہ دیش کے وزیراعظم طارق رحمان نے ہفتے کو سیاسی جماعتوں پر زور دیا کہ وہ عوام کی تقدیر بدلنے کیلئے عہد کریں۔ انہوں نے یہ بات بنگلہ دیش چائنا فرینڈ شپ کانفرنس سنٹر میں جماعت اسلامی کے افطار اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ طارق رحمان نے کہا کہ آئیں اس افطار محفل میں یہ عہد کریں کہ ہمارا آئندہ عمل ملک کے عوام کی زندگی بہتر بنانے کے لیے ہو گا۔ انہوں نے سیاسی جماعتوں سے عوام کی خدمت کرنے کی اپیل کی اور اللہ سے مدد طلب کی۔ وزیراعظم نے جماعت اسلامی کے رہنماؤں کا افطار پروگرام میں مدعو کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا۔