علی خامنہ ای کو مشہد میں سپردِ خاک کیا جائے گا

علی خامنہ ای کو مشہد میں سپردِ خاک کیا جائے گا

ان کے والد کی تدفین بھی وہیں روضئہ امام رضا کے احاطے میں ہوئی تھی

تہران(اے ایف پی )ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای، جو ہفتے کے روز امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں شہید ہوئے تھے ، کو مقدس شہر مشہد میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔ یہ اطلاع فارس خبر رساں ادارے نے منگل کو دی۔تدفین کی تاریخ کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا۔86 برس کی عمر میں وفات پانے والے خامنہ ای نے 36 سال تک ایران کی قیادت کی۔ وہ اصل میں مشہد کے رہنے والے تھے ، جو ایران کا دوسرا بڑا شہر ہے ۔ ان کے والد کی تدفین بھی وہیں روضئہ امام رضا کے احاطے میں ہوئی تھی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں