آبنائے ہرمز بحران:ایشیائی ریفائنریز کا پیداوار کم کرنے پر غور شروع
تہران(مانیٹرنگ ڈیسک)آبنائے ہرمز بحران کے باعث ایشیائی ریفائنریز نے پیداوار کم کرنے پر غور شروع کردیا۔
بلوم برگ کے مطابق ایشیائی آئل ریفائنریز 20 سے 30 فیصد تک پیداوار کم کرنے پر غور کررہی ہیں،آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمدورفت تقریباً 80فیصد تک کم ہوگئی ہے ، چین اور جاپان کی سرکاری و بڑی ریفائنریز سب سے زیادہ متاثر ہوئیں۔بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق چین، بھارت، جنوبی کوریا اور جاپان خلیجی تیل پر بہت زیادہ انحصار کرتے ہیں۔بلوم برگ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ خلیج سے ایشیا تک تیل پہنچنے میں عموماً 15 سے 30 دن لگتے ہیں، متبادل سپلائی امریکا، یورپ یا افریقا سے مہنگی اور وقت طلب ہے ۔