اسرائیل : 2ترک صحافی گرفتار
استنبول (اے ایف پی)ایران کیخلاف جاری جنگ کی کوریج کے لیے اسرائیل میں موجود دو ترک صحافی ایمراہ چکماک اور ہلیل کہرامان کو تل ابیب میں گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق صحافی مبینہ طور پر ایک سکیو رٹی تنصیب کی لائیو نشریات کر رہے تھے ۔ صحافیوں نے اپنا پرانا پریس کارڈ پیش کیا جس کے بعد انہیں تفتیش کے لیے لے جایا گیا۔ ترک حکام نے فوری رہائی کے لیے اقدامات کی تصدیق کی ہے جبکہ صحافتی یونین نے اسے صحافتی آزادی کی خلاف ورزی قرار دیا اور اسرائیل سے احتجاج کیا۔ یاد رہے خبریں لائیو نشر کرنا اسرائیل میں فوجی پابندی کے تحت ممنوع ہے ۔