تعلیم ، ٹیکنالوجی سے پائیدار امن ممکن
واشنگٹن(اے ایف پی) امریکا کی خاتون اول ملانیا ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب میں کہا ہے کہ بچوں کو تعلیم اور ٹیکنالوجی کے ذریعے بااختیار بنانا دنیا میں پائیدار امن کی کنجی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہر شخص اپنے ہاتھ میں موجود آلات سے علم تک رسائی حاصل کر سکتا ہے اور مصنوعی ذہانت کے ذریعے یہ علم ہر جگہ پہنچایا جا سکتا ہے ۔ ملانیا نے سلامتی کونسل کے ارکان سے کہا کہ وہ تعلیم کے فروغ اور سب کے لیے معیاری علم تک رسائی کو یقینی بنائیں تاکہ نئی نسل امن اور علم کی بنیاد پر معاشرے کی تعمیر کرے ۔