شمالی کوریا :کیم جونگ کی زیر نگرانی کروز میزائل کا تجربہ
پیانگ یانگ (این این آئی)شمالی کوریا کے رہنما کیم جونگ ان نے نئے 5ہزار ٹن وزنی بحری جہاز چو ہائیون سے اسٹریٹجک کروز میزائلوں کے تجربات کی نگرانی کی ہے ۔یہ تجربہ جہاز کی باضابطہ شمولیت سے پہلے کیا گیا ۔۔۔
تجربے میں سمندر سے زمین پر مار کرنے والے کروز میزائل فائر کیے گئے ۔کم جونگ ان نے نئے جنگی جہاز کو بنیادی صلاحیت قرار دیتے ہوئے کہا یہ شمالی کوریا کے بحری دفاع کیلئے ایک نئی علامت ہے ۔انہوں نے کہا ملک کی بحریہ کو مزید جدید اور طاقت ور جنگی جہازوں سے لیس کیا جائے گا۔