کینیڈا:یہودی عبادت گاہوں پر فائرنگ، حفاظتی اقدامات سخت

کینیڈا:یہودی عبادت گاہوں  پر فائرنگ، حفاظتی اقدامات سخت

ٹورنٹو(اے ایف پی)ٹورنٹو میں دو یہودی عبادت گاہوں پر فائرنگ کے بعد پولیس نے یہودی علاقوں میں ہنگامی موجودگی بڑھا دی۔ فائرنگ میں کسی کو نقصان نہیں پہنچا، مگر یہودی برادری میں شدید خوف پھیل گیا ہے۔

 نارتھ ٹورنٹو میں ہفتے کے آغاز میں بھی یہودی عبادت گاہ پر فائرنگ کی گئی تھی ۔ پولیس نے عبادت گاہوں اور کمیونٹی مراکز کے گرد گشت بڑھا دیا۔ حزب اختلاف کے رہنما پیئر پوئلیور نے خبردار کیا کہ ملک میں یہودی برادری کیلئے سنگین خطرہ ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں