امریکی میزائل سے سکول میں 160 بچیاں شہید ہوئیں، ٹرمپ کا ایران پر الزام غلط:امریکی اخبار

امریکی میزائل سے سکول میں 160 بچیاں شہید ہوئیں، ٹرمپ کا ایران پر الزام غلط:امریکی اخبار

نیویارک (این این آئی)امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے بچیوں کے سکول پر ایران کے حملے کا ٹرمپ کا دعویٰ غلط ثابت کر دیا۔۔۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ سکول پر امریکی میزائل گرا، جس کے نتیجے میں 160 سے زائد بچیاں شہید ہوئیں۔ماہرین نے بحری اڈے پر ٹوما ہاک میزائل گرنے کی ویڈیو کا تجزیہ کیا ہے ، سیٹلائٹ تصاویر، سوشل میڈیا پوسٹس اور دیگر ویڈیوز سمیت مختلف شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایلیمنٹری سکول کو اسی وقت نقصان پہنچا، جس وقت پاسداران کے بحری اڈے کو نشانہ بنایا جا رہا تھا۔واضح رہے کہ اس سے قبل ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ میرے خیال میں سکول پر حملہ ایران کی جانب سے کیا گیا تھا۔صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا تھا کہ ایران کے ہتھیار اکثر غیر درست ہوتے ہیں، امریکا اس حملے میں شامل نہیں تھا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں