چین کی نئے ایرانی سپریم لیڈر کو نشانہ بنانے کی مخالفت،پیوٹن کی مجتبیٰ خامنہ ای کو مبارکباد

چین کی نئے ایرانی سپریم لیڈر  کو نشانہ بنانے کی مخالفت،پیوٹن  کی مجتبیٰ خامنہ ای کو مبارکباد

بیجنگ،ماسکو(اے ایف پی)چین نے ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کو نشانہ بنانے کی کسی بھی دھمکی کی مخالفت کرتے ہوئے ایران کی خودمختاری کے احترام پر زور دیا ہے۔۔۔

 چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گوو جیاکن نے پریس کانفرنس میں کہا کہ چین کسی بھی بہانے دوسرے ممالک کے داخلی امور میں مداخلت کی مخالفت کرتا ہے ۔دوسری جانب روسی صدر پیوٹن نے مجتبیٰ خامنہ ای کو ایران کا نیا رہبر اعلیٰ بننے پر مبارکباد دی ہے ،پیوٹن نے کریملن کی ویب سائٹ پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ امید ہے مجتبیٰ خامنہ ای اپنے والد کے مشن کو عزت کے ساتھ جاری رکھیں گے اور ایرانی عوام کو اس کڑے امتحان میں متحد کریں گے ۔

 

 

 

 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں