لداخ :ماحولیاتی کارکن سونم وانگچک 6 ماہ بعد رہا
نئی دہلی(اے ایف پی)بھارت نے لداخ کے معروف ماحولیاتی کارکن سونم وانگچک کو چھ ماہ بعد رہا کر دیا۔
59 سالہ کارکن کو گزشتہ سال احتجاجی مظاہروں کے بعد نیشنل سکیورٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔ حکومت نے ان پر اشتعال انگیز تقاریر کے ذریعے بدامنی پھیلانے کا الزام عائد کیا تھا۔ وانگچک لداخ کو مکمل ریاست کا درجہ دینے اور قبائلی زمین و ماحول کے تحفظ کے مطالبے پر بھوک ہڑتال کر چکے تھے ۔ وزارت داخلہ کے مطابق رہائی کا فیصلہ تمام پہلوؤں پر غور کے بعد کیا گیا۔