مائیکروچپ سے ریس کی گھوڑی ذبح کرنیکا راز کھل گیا

مائیکروچپ سے ریس کی  گھوڑی ذبح کرنیکا راز کھل گیا

استنبول (اے ایف پی)ترک میڈیا کے مطابق ریس کی چار سالہ انگریزی گھوڑی ، جو زخمی ہونے کے بعد ریٹائر ہوئی تھی، ذبح کر کے ترکیہ کے ایک سوپ کچن میں بے خبر کھانے والوں کو پیش کر دی گئی۔

اس سکینڈل کا انکشاف اس وقت ہوا جب جنوبی شہر مرسین میں ایک کھانے والے نے پچھلے مہینے اپنی خوراک میں کچھ غیر معمولی چیز پائی۔ محققین نے پتہ چلایا تو یہ چیز ایک مائیکروچپ تھی جو ایک ریس ہارس سمارٹ لاچ کی ملکیت تھی، یہ ایک تھراؤ بریڈ گھوڑی تھی جو قریبی شہر عدنا میں کئی بار اول آئی تھی ۔ یہ ڈش عام طور پر گائے یا بھیڑ کے گوشت سے بنائی جاتی ہے اور اسے کاورما کہا جاتا ہے ، اس کا جائزہ لیا گیا تو انکشاف ہوا کہ اس میں گھوڑی کا گوشت شامل تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں