عراق میں طیارہ حادثے میں ہلاک امریکی فوجیوں کی شناخت ظاہر

عراق میں طیارہ حادثے میں ہلاک  امریکی فوجیوں کی شناخت ظاہر

واشنگٹن (دنیا مانیٹرنگ)امریکا نے عراق میں طیارے کی تباہی میں ہلاک ہونیوالے عملے کی شناخت ظاہر کردی۔

امریکی محکمہ دفاع نے اعلان کیا ہے کہ عراق کے مغربی علاقے میں جمعرات کے روز ایک کے سی 135 فضائی ایندھن بھرنے والے طیارے کے حادثے میں امریکی فضائیہ کے 6 اہلکار ہلاک ہوئے ۔ مرنے والوں میں ایک 33 سالہ میجر ،3 کیپٹن اور 2 ٹیکنیکل اسٹاف شامل ہیں، میجر جان ایلیکس نے اپنی 8 سالہ سروس کے دوران 30 سے زائد ایئرکریو ممبرز کی تربیت اور پرواز کی مہارت کی نگرانی کی۔ اس حادثے کے بعد ایران کے خلاف جاری جنگ میں ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد 13 ہوگئی ہے ۔ امریکی میڈیا کے مطابق طیارہ کارگو اور زخمیوں کو لے جانے کا کام بھی کرتا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں