سوئٹزرلینڈ نے امریکی جنگی طیاروں کیلئے اپنی فضائی حدود بند کر دی

سوئٹزرلینڈ نے امریکی جنگی طیاروں  کیلئے اپنی فضائی حدود بند کر دی

جنیوا(اے ایف پی)سوئٹزرلینڈ نے امریکا کی 2 فوجی پروازوں کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکارکردیا۔

سوئس حکام نے کہا کہ غیرجانبداری کے قانون کے تحت جنگ سے متعلق فوجی پروازوں کی اجازت نہیں۔امریکا کی 3 دیگر پروازوں کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت ہے ۔سوئٹزرلینڈ کے مطابق انسانی اور طبی امداد سے متعلق پروازوں کو اجازت دی جا سکتی ہے ، زخمیوں کی منتقلی اور غیر جنگی پروازوں کو گزرنے کی اجازت ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں