عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ متوقع

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں  میں مزید اضافہ متوقع

لندن(رائٹرز)عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مزید بڑھنے کے قریب ہیں کیونکہ امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری جنگ آبنائے ہرمز کے راستے کو خطرے میں ڈال رہی ہے ، جہاں سے عالمی تیل کا پانچواں حصہ گزرتا ہے۔

ٹرمپ نے ایرانی تیل تنصیبات کو مزید نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے ، جس سے عالمی مارکیٹ میں بے یقینی پھیلی ہوئی ہے ۔ تیل کی قیمتیں رواں ماہ 40 فیصد سے زائد بڑھ چکی ہیں، جو 2022 کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں