پوپ کا مشرق وسطیٰ میں فوری جنگ بندی اور مذاکرات کا مطالبہ
دو ہفتوں سے خطے کے عوام جنگ کی ہولناک تباہی برداشت کر رہے ہیں سکولوں اور ہسپتالوں پر حملوں کی مذمت ،متاثرہ افراد سے اظہارِ ہمدردی
ویٹیکن سٹی (اے ایف پی)کیتھو لک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری جنگ بندی اور مذاکرات کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے ۔ ویٹیکن میں اتوار کو ہفتہ وار اینجلس دعا کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو ہفتوں سے خطے کے عوام جنگ کی ہولناک تباہی برداشت کر رہے ہیں۔پوپ کے مطابق ہزاروں بے گناہ افراد جاں بحق جبکہ بے شمار لوگ اپنے گھروں سے نقل مکانی پر مجبور ہو چکے ہیں۔ انہوں نے سکولوں، ہسپتالوں اور رہائشی علاقوں پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے اظہارِ ہمدردی کیا۔