لومومبا قتل کیس،65سال بعد سابق بیلجیئن سفارتکار کیخلاف مقدمہ

لومومبا قتل کیس،65سال بعد سابق  بیلجیئن سفارتکار کیخلاف مقدمہ

برسلز(اے ایف پی)بیلجیئم کی عدالت نے 1961 میں کانگو کے رہنما پیٹریس لومومبا کے قتل کیس میں 93 سالہ سابق سفارتکار ایٹین ڈیوگنن کے خلاف مقدمہ چلانے کا حکم دے دیا۔

استغاثہ کے مطابق ملزم پر جنگی جرائم میں معاونت کا الزام ہے ۔ لوممبا کے خاندان نے فیصلے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا۔ اگر مقدمہ آگے بڑھتا ہے تو یہ پہلا موقع ہوگا کہ کسی بیلجیئن عہدیدار کو اس واقعے پر انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں