ہیروشیما پر ایٹم بم حملے میں زندہ بچ جانے والے شگاکی موری 88سال کی عمر میں چل بسے
ٹوکیو(اے ایف پی)1945 میں ہیروشیما پر ایٹم بم کے حملے میں زندہ بچ جانے والے شگاکی موری 88 سال کی عمر میں چل بسے۔
موری کو 2016 میں سابق امریکی صدر باراک اوباما نے ہیروشیما کے دورے کے دوران جذباتی طور پر گلے لگایا تھا۔یاد رہے ہیرو شیما پر بم حملے میں تقریباً 1لاکھ40ہزار افراد ہلاک ہوئے ، جبکہ تین دن بعد ناگاساکی پر بھی ایٹمی حملہ ہوا، جس نے دوسری عالمی جنگ کا اختتام کیا۔