واشنگٹن :امریکی فوجی اڈے ،حساس مقامات پر مشتبہ ڈرونز کی پروازیں

واشنگٹن :امریکی فوجی اڈے ،حساس  مقامات پر مشتبہ ڈرونز کی پروازیں

واشنگٹن (آئی این پی) واشنگٹن میں امریکی فوجی اڈے اور حساس مقامات پر مشتبہ ڈرونز نے پروازیں کی ہیں۔ وزیرخارجہ مارکوروبیو اور۔۔

پینٹاگون چیف کے گھر کے قریب بھی ڈرونز دیکھے گئے ۔ امریکی حکام نے تحقیقات شروع کردیں۔امریکی میڈیا کے مطابق ایک پراسرار ڈرون کے اہم فوجی اڈے کے قریب پرواز کرنے کے بعد سکیورٹی اداروں نے ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے ۔ رپورٹس کے مطابق نامعلوم ڈرون کو امریکی ریاست لوزیانا میں واقع بیس کے قریب پرواز کرتے دیکھا گیا۔ اطلاع ملتے ہی فوجی حکام نے خطرے کی گھنٹی بجا دی اور اڈے کی سکیو رٹی سخت کر دی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں