امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں 3492ایرانی شہید

امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں 3492ایرانی شہید

19اسرائیلی ہلاک، لبنان میں کم از کم 1268 افراد جاں بحق ہوگئے

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا اور اسرائیل کی ایران کیخلاف جاری جنگ میں ہزاروں افراد ہلاک ہوگئے ، ہیومن رائٹس ایکٹوسٹس اِن ایران کے مطابق جنگ کے آغاز سے اب تک تین ہزار 492 ایرانی شہید ہو چکے ہیں۔ ان میں کم از کم 236 بچوں سمیت 1574 عام شہری شامل ہیں۔اسرائیل کی ایمبولینس سروس ماگن ڈیوڈ ایڈوم (ایم ڈی اے )کے مطابق جنگ کے آغاز سے اب تک میزائل حملوں سے 19 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔اسرائیلی فوج کے مطابق 9 اسرائیلی فوجی لبنان میں ہلاک ہوئے ہیں۔

لبنان کی وزارتِ صحت کے مطابق 2 مارچ سے پورے لبنان میں اسرائیلی حملوں کے دوبارہ آغاز کے بعد کم از کم 1268 افراد جاں بحق اور 3ہزار 750 زخمی ہو چکے ہیں۔اب تک خلیجی خطے میں کم از کم 24 افراد ہلاک ہوئے ہیں، جن میں زیادہ تر سکیورٹی اہلکار یا غیر ملکی کارکن شامل ہیں۔متحدہ عرب امارات نے 11، کویت نے 7 جبکہ عمان، سعودی عرب اور بحرین نے دو، دو ہلاکتوں کی اطلاع دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں