ٹرمپ نے اپنے حامیوں سے گلوکار براس اسپرنگس ٹین کا بائیکاٹ کرنے کا کہہ دیا
واشنگٹن (اے ا یف پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حامیوں سے گلوکار براس اسپرنگس ٹین کا بائیکاٹ کرنے کاکہہ دیا۔۔
، جو ٹرمپ کی سخت امیگریشن پالیسیوں کے ناقد ہیں ۔ٹرمپ نے سوشل میڈیا پوسٹ میں اسپرنگس ٹین کو سوکھا ہوا درخت کہہ کر پکارا اورکہاکہ ان کے حامیوں کو گلوکار کے کنسرٹس سے دور رہنا چاہئے ۔ہفتے کے روز اسپرنگس ٹین نے شمالی شہر منییا میں نو کِنگز ریلی کی صدارت کی تھی ، جس میں تقریبا ً2لاکھ افراد شریک ہوئے ،ا ن کے ایک گیت میں امیگریشن ایجنٹس کو ’’بادشاہ ٹرمپ کی نجی فوج‘‘ کہا گیا ہے ۔