ایران :احتجاج میں شامل 23 سالہ نوجوان کو پھانسی
تہران(اے ایف پی)ایران نے 23 سالہ نوجوان علی فہیم کو پھانسی دی، جسے جنوری میں ملک گیر احتجاج کے دوران تہران میں بیسج ملیشیا کے ایک اڈے پر حملے کا قصوروار قرار دیا گیا تھا ۔۔۔
ایرانی عدلیہ سے منسلک نیوز ایجنسی ’میزان‘نے بتایا کہ فہیم، امیر حسین حاتمی، محمد امین گلاری اور شاہین واحدی کے ہمراہ شریک ملزم تھا جسے گزشتہ دنوں پھانسی دی گئی۔ ایران میں حالیہ آٹھ دنوں میں 10 افراد کو پھانسی دی گئی ہے ۔ انسانی حقوق کے گروپ نے بتایا کہ فہیم اور دیگر ملزموں کو ظالمانہ اور غیر منصفانہ مقدمے کے بعد سزا دی گئی۔