برطانیہ کا 10سال میں چاقو جرائم نصف کرنے کیلئے نئی حکمت عملی کا اعلان
لندن(اے ایف پی)برطانوی حکومت نے اعلان کیا کہ وہ دس سال میں چاقو کے جرائم کو نصف کرنے کیلئے نئی حکمت عملی اپنائے گی۔
وزیرِ اعظم کیئر سٹارمر نے نوجوانوں میں بڑھتے ہوئے چاقو جرائم کو قومی بحران قرار دیا۔ حکومتی منصوبے کے تحت متاثرہ علاقوں میں پولیس کی تعیناتی بڑھائی جائے گی، سی سی ٹی وی اور چہرے کی شناخت کی ٹیکنالوجی نصب کی جائے گی، اور 50 نئے یوتھ کلب قائم کیے جائیں گے۔