مظاہرین کو قتل کرنیکی کوشش کا الزام سابق بنگلہ دیشی سپیکر شیرین گرفتار

مظاہرین کو قتل کرنیکی کوشش کا الزام  سابق بنگلہ دیشی سپیکر شیرین گرفتار

ڈھاکہ(اے ایف پی)بنگلہ دیش کی پولیس نے سابق پارلیمانی سپیکر شیرین شرمین کو قتل کی کوشش کے الزام میں گرفتار کر لیا۔۔۔

شیرین شرمین بنگلہ دیش کی پہلی خاتون سپیکر اور سابق وزیر بھی رہ چکی ہیں۔ ان کے وکیل نے کہا کہ انہیں قتل کی کوشش میں ملوث کرنا بے بنیاد ہے ۔ تحقیقات کے مطابق شیرین پر 2024 کی عوامی بغاوت کے دوران پرامن مظاہرین پر حملوں کی منصوبہ بندی میں شامل ہونے کا الزام ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں