استنبول :اسرائیلی قونصل خانے کے باہر فائرنگ ،3ہلاک
استنبول(نیوز ایجنسیاں)استنبول میں اسرائیلی قونصل خانے کے باہر فائرنگ کے واقعے میں تین حملہ آور ہلاک اور دو پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوئے ،حملے کے وقت قونصل خانے میں کوئی اسرائیلی سفارتی اہلکار موجود نہیں تھا۔
حکام کے مطابق حملہ آور ازمت سے کرائے کی گاڑی میں آئے تھے اور ان میں سے ایک کا مذہبی تنظیم سے تعلق اور دوسرے کا سابقہ منشیات کا ریکارڈ سامنے آیا ہے ۔ عدالتی ٹیمیں اور پولیس حملے کے محرکات اور منصوبہ بندی کی تحقیقات کر رہی ہیں۔