لبنان :اسرائیلی حملوں پر آج یوم سوگ
بیروت(اے ایف پی)لبنان کے وزیرِ اعظم نواف سلام نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں سینکڑوں افراد کی شہادت کے بعد آج جمعرات کو قومی سطح پر یومِ سوگ منایا جائے گا۔ ۔
حکومت نے عوامی دفاتر بند کرنے اور جھنڈے سرنگوں کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں ۔ وزیرِ اعظم کے دفتر کے مطابق نواف سلام خطے اور بین الاقوامی سطح پر سفارتی رابطے کر رہے ہیں تاکہ لبنان میں جاری اسرائیلی حملوں کو روکا جا سکے ۔