صحافی کو خفیہ معلومات فراہم کرنے پر سابق امریکی فوجی گرفتار
واشنگٹن(اے ایف پی)امریکا کی سابقہ فوجی ملازمہ کورٹنی ولیمز پر وفاقی جیوری نے الزام عائد کیا ہے کہ اس نے خفیہمعلومات صحافی کو فراہم کیں۔ ۔۔
کیرولائنا کی رہائشی 40سالہ کورٹنی کو ایف بی آئی نے منگل کو گرفتار کیا،عدالتی دستاویزات کے مطابق، ولیمز نے 2010 سے 2016 تک فورٹ بریگ میں خصوصی فوجی یونٹ کے لیے کام کیا اور اس کے پاس ٹاپ سیکرٹ کلیئرنس تھی۔امریکی میڈیا کے مطابق صحافی سیتھ ہارپ ہیں، جنہوں نے 2025 میں کتاب شائع کی۔کورٹنی پر الزام ہے کہ اس نے 2022 سے 2025 کے دوران فون اور میسیجز کے ذریعے معلومات فراہم کیں۔