نیتن یاہو کیخلاف بدعنوانی کیس کی سماعت اتوارکو دوبارہ شروع ہو گی

نیتن یاہو کیخلاف بدعنوانی کیس کی  سماعت اتوارکو دوبارہ شروع ہو گی

تل ابیب(دنیا مانیٹرنگ)اسرائیلی عدلیہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ بندی اور ملک میں نافذ ایمرجنسی کے خاتمے کے بعد وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف بدعنوانی کے ۔۔۔

مقدمے کی سماعت اتوار کو دوبارہ شروع ہو گی۔جنگ کی وجہ سے اسرائیل میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی تھی، جس کے تحت سکولوں اور کام کی جگہوں کو بند کر دیا گیا۔2020 میں شروع ہونے والے اس ٹرائل میں نیتن یاہو کو قید ہو سکتی ہے ۔ ٹرمپ نے اسرائیلی صدر سے نیتن یاہو کو معاف کرنے کی اپیل کی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں