مریدکے :سسر نے بہو، نارووال شوہر نے بیوی قتل کردی
رفیق نے ناجائز تعلقات استوار نہ کرنے پر اقصیٰ پر چھری کے وارکئے شوہرنے والدین کیساتھ ملکر 8ماہ کی حاملہ بیوی مبین کو پھندا لگاکر مارا
مریدکے ، شیخوپورہ، نارووال(نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر، خبرنگار)مریدکے میں سسر نے ناجائز تعلقات استوار کرنے سے انکار پر چھری کے وار کرکے بہو، نارووال کے نواحی گاؤں پکھوکے میں شوہر نے والدین کیساتھ ملکر پھندا لگاکر بیوی کو قتل کردیا۔ تفصیل کے مطابق مریدکے کے تھانہ سٹی کی حدود میں واقع محلہ احمد پورہ میں 20 سالہ اقصیٰ کی شادی تین سال قبل احسن رفیق سے ہوئی تھی ۔پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ کے وقت خاتون کا شوہر گھر پر موجود نہ تھا،اسی دوران اقصیٰ کے سسر رفیق نے اکیلا پاکر بہو کے ساتھ دست درازی کی کوشش کی، بہوکی مزاحمت پر طیش میں آ کر اس کے گلے ، چہرے اور جسم کے دیگر حصوں پر چھری کے پے در پے وار کئے ، جس سے وہ شدید زخمی ہو گئی ۔اہل محلہ نے شدید زخمی خاتون کوٹی ایچ کیو ہسپتال مریدکے منتقل کیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی ۔پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزم رفیق کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔ ادھر نارووال کے نواحی گاؤں پکھوکے میں سسرالیوں کے ہاتھوں بہوکے قتل کی ایف آئی آر کے مطابق مقتولہ مبین کے باپ نے الزام لگایا کہ بیٹی مبین کو اسکے شوہر نے اپنے ماں باپ کے ساتھ مل کر گلے میں پھندا ڈال کر جان سے مارا ہے ، مقتولہ مبین کے گلے پر پھندے کے واضح نشانات موجود ہیں۔ مقتولہ 2 بچوں کی ماں اور 8 ماہ کی حاملہ تھی ،مقتولہ کا پیٹ میں موجود