چوری و ڈکیتی کی 15 وارداتیں ،شہری لاکھوں سے محروم

چوری و ڈکیتی کی 15 وارداتیں ،شہری لاکھوں سے محروم

ڈاکوؤں نے طاہر سے 3 لاکھ 30 ہزار ،افضل سے 2 لاکھ نقدی لوٹ لی ہنجروال سمیت مختلف علاقوں سے 3 گاڑیاں اور3موٹرسائیکل چوری

لاہور (کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی 15 وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے ، موبائل فونز،موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سے محروم ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق مسلح ڈاکوؤں نے کوٹ لکھپت میں طاہر سے 3 لاکھ 30 ہزار نقدی اور موبائل فون ، برکی میں جمیل سے 2 لاکھ 65 ہزار روپے اورموبا ئل فون،لوہاری گیٹ میں افضل سے 2 لاکھ نقدی اور موبائل فون،کاہنہ میں عابد سے 1لاکھ 50ہزار نقدی اور موبائل ،سندر میں رضا سے 1لاکھ 30ہزار نقدی موبائل اور دیگر سامان ، شالیمار میں کرامت سے 1 لاکھ 10 ہزار نقدی اور موبائل ،مصطفی آباد میں اختر سے 1 لاکھ نقدی اور موبائل فون، نشتر کالونی میں سلیم سے 90 ہزار اور موبائل فون،گلشن اقبال میں شاہد سے 65ہزار اور موبائل فون چھین لیا گیا۔دوسری طرف نامعلوم افراد نے ہنجروال،کوٹ لکھپت اور شادمان سے 3 گاڑیاں جبکہ لوئرمال، ٹاؤن شپ اور نوانکوٹ سے 3موٹرسائیکلیں چوری کر لیں اور فرار ہو گئے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں