چین :شنگھائی کے شمالی علاقے کی فضائی حدود 40 دن کیلئے بند
پیرس(اے ایف پی)چین نے شنگھائی کے شمال میں 73ہزار مربع کلومیٹر پر محیط فضائی حدود 40 دن کے لیے بند کر دی ہیں۔۔
، تاہم کسی وجہ کا اعلان نہیں کیا۔ امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کی اطلاع کے مطابق پابندی 6 مئی تک برقرار رہے گی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ فضائی حدود کی بندش ممکنہ طور پر فوجی سرگرمیوں کیلئے ہے ۔ یہ پہلی بار ہے کہ چین نے اچانک پابندی عائد کی، جس کی کوئی واضح وجوہات بیان نہیں کی گئیں۔