جوڑے کاغلط پلاٹ پر نصب گھرٹرک کے ذریعے درست مقام پر منتقل
سڈنی(اے ایف پی)ایک آسٹریلوی جوڑے نے یہ جان کر کہ ان کا گھر غلط پلاٹ پر تھا، اسے ٹرک کے ذریعے منتقل کر کے درست مقام پر نصب کر دیا۔ ۔۔
میلانیا اور ڈیوڈ مور نے مارچ 2024 میں میلبورن کے مغرب میں پانچ ایکڑ کے بلاک پر اپنا گھر بنایا تھا۔ پانچ ماہ بعد کونسل نے کام روکنے کا حکم دیا، میلانیا مور نے بتایا کی ہمیں کونسل کی طرف سے فون آیا جس کے بعد ہمیں کام روکنا پڑا کیونکہ یہ غلط بلاک پر تھا، جبکہ ہم اصل میں اگلے بلاک کے مالک تھے ۔ 2 اپریل کو گھر تقریباً 100 میٹر دور منتقل کیا گیا ۔ جوڑا اب بجلی، پانی اور دیگر سہولیات کیلئے دوبارہ کام کر رہا ہے ۔ وہ خوش ہیں کہ گھر اب صحیح جگہ پر ہے ۔اصل پلاٹ کے مالکان کے ساتھ کیے گئے معاہدے کے تحت، جوڑے کے پاس 2 مئی تک اس زمین کو اس کی اصل حالت میں بحال کرنے کا وقت ہے ۔