اٹلی کا اسرائیل کیساتھ دفاعی معاہدہ معطل کرنیکا اعلان

اٹلی کا اسرائیل کیساتھ دفاعی معاہدہ معطل کرنیکا اعلان

غزہ :بچے سمیت 5افراد شہید،لبنان میں 10اسرائیلی فوجی زخمی

میڈرڈ،غزہ ،بیروت(اے ایف پی)اٹلی نے اسرائیل کے ساتھ اپنا دفاعی معاہدہ معطل کر دیا ہے ۔ اطالوی وزیرِاعظم جورجیا میلونی نے اعلان کیا ہے کہ اٹلی اور اسرائیل کے درمیان دفاعی معاہدہ معطل کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز  کو دوبارہ کھولنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جانی چاہیے ۔واضح رہے کہ اٹلی اور اسرائیل کے درمیان یہ معاہدہ فوجی ساز و سامان کے تبادلے اور مشترکہ تحقیق سے متعلق تھا۔یہ معاہدہ کئی دہائیوں سے مختلف حکومتوں کے دور میں ہر پانچ سال بعد خود کار تجدید کی شکل میں آگے بڑھ رہا تھا اور یہ جنگ شروع ہونے سے بہت پہلے سے نافذ تھا۔اسرائیل نے اٹلی کی جانب سے دفاعی معاہدے کو معطل کرنے کے فیصلے کو غیر موثر قرار دیا۔ اسرائیل کی وزارت خارجہ کے ترجمان اورن مارمورسٹین نے کہا کہ ہمارے پاس اٹلی کے ساتھ کوئی سکیورٹی معاہدہ نہیں ہے ۔ پرانا مفاہمت نامہ کبھی بھی حقیقی مواد پر مشتمل نہیں تھا۔ یہ اسرائیل کی سکیورٹی پر اثر نہیں ڈالے گا۔غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی نے منگل کو بتایا کہ شمالی غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے میں 5 افراد شہید ہوئے جن میں تین سالہ بچہ یحیی الملاحی بھی شامل تھا۔ اسرائیلی فوج نے بتایا کہ جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے جنگجوؤں کے ساتھ جھڑپوں میں 10 فوجی زخمی ہوئے ۔ سربیا کے صدر الیگزینڈر وُچک نے تصدیق کی کہ سربیا ایک اسرائیلی کمپنی کے ساتھ مشترکہ معاہدے کے تحت فوجی ڈرون تیار کرے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں