ترکیہ :13 سالہ طالبعلم کی سکول میں فائرنگ،9افراد ہلاک

ترکیہ :13 سالہ طالبعلم کی سکول  میں فائرنگ،9افراد ہلاک

استنبول (اے ایف پی)ترک وزیر داخلہ مصطفی چفتچی نے بتایا ہے کہ ترکیہ کے وسطی شہر کہرامانمرس میں بدھ کو ایک 13 سالہ طالبعلم نے سکول میں فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہو گئے ۔۔۔

چھ افراد کو آئی سی یو میں منتقل کیا گیا، جن میں تین کی حالت نازک ہے ،ہلاک ہونے والوں میں ایک استاد اور تین طلبا شامل ہیں،میڈیا رپورٹس کے مطابق حملہ آور نے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ حملہ آور آٹھویں جماعت کا طالبعلم تھا اور اس کے والد سابق پولیس افسر ہیں۔ واقعے کے بعد سکولز میں سکیورٹی بڑھا دی گئی، یہ واقعہ دو دن میں ترکیہ میں ہونے والی دوسری سکول فائرنگ ہے ۔ منگل کو سابق طالبعلم نے سیویرک میں اپنے سابقہ ہائی سکول پر بندوق سے فائرنگ کی، جس میں16 افراد زخمی ہوئے ، بعد میں پولیس مقابلے میں طالبعلم نے خود کشی کر لی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں