کینیا:قیمتی چیونٹیاں سمگل کرنیکی کوشش،چینی شہری کو1سال قید
نیروبی (اے ایف پی)کینیا کی ایک عدالت نے ہزاروں چیونٹیاں سمگل کرنیکی کوشش کرنے پر چینی شہری ژانگ کی کون کو ایک سال قید اور۔۔۔
سات ہزار سات سو ڈالر جرمانے کی سزا سنائی، مجرم نے 1948قیمتی میسور سیفالوٹیس چین بھیجنے کی کوشش کی تھی۔ جج آئرین گچوبی نے کہا کہ ملزم نے پشیمانی ظاہر نہیں کی اور اس کو "سخت سزا" دی جائے تاکہ دیگر سمگلروں کے لیے سبق ہو۔