ایران نے ڈیل سے انکار کیا تو فضائی حملے دوبارہ شروع کر ینگے امریکا اور اسرائیل کی دھمکی

 ایران نے ڈیل سے انکار کیا تو  فضائی حملے دوبارہ شروع کر ینگے  امریکا اور اسرائیل کی دھمکی

واشنگٹن (نیوز ایجنسیاں، مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا اور اسرائیل نے دھمکی دی ہے کہ اگر ایران نے ڈیل سے انکار کیا تو فضائی حملے دوبارہ شروع کر دئیے جائیں گے ۔۔۔

امریکا کے وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے پینٹاگون میں بریفنگ کے دوران کہا فوج دوبارہ لڑائی شروع کرنے کیلئے تیار ہے ۔ہم پہلے سے کہیں زیادہ طاقت اور بہتر انٹیلی جنس کے ساتھ دوبارہ تیار ہو رہے ہیں،ہم آپ کے اہم بنیادی ڈھانچے ، باقی ماندہ بجلی کی پیداوار، اور توانائی کے شعبے کو نشانے پر لیے ہوئے ہیں۔ ہم ایسا نہیں کرنا چاہتے ، لیکن کر سکتے ہیں۔ اسرائیلی وزیردفاع اسرائیل کاٹز نے کہا ایران جوہری ہتھیاروں سے دستبرداری سے متعلق امریکی تجویز کو مسترد نہ کرے ، اگر ایران نے ایسا کیا تو مزید زیادہ تکلیف دہ حملے کیے جائیں گے ۔اگر ایرانی حکومت دوسرا راستہ اختیار کرتی ہے تو اسے جلد معلوم ہو جائے گا کہ پہلے جن اہداف کو ہم نے نشانہ بنایا ہے ، ان سے بھی زیادہ تکلیف دہ اہداف موجود ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں